ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

بارش

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشکی پیش گوئی کردی گئی ۔ 

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ شمالی اور مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

موسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

رپورٹ کے مطابق کل بروز اتوار کے روز وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اس کے علاوہ صبح کےاوقات میں منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، جوہرآباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غا زی خان اورگردونواح میں دھند اور سموگ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں