سونا فی تولہ 1286 روپے مہنگا ، قیمت 2 لاکھ ، 13 ہزار ،300 ہو گئی

سونا gold

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھائو جاری ہے ، ملک میں سونے کا فی تولہ 1286 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 1286 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ، 1179 روپے اضافے سے 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 82 ہزار 870 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 9  ڈالرز کے اضافے کے بعد 2005 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر زیادہ ہونے کی وجہ سے 2025 ڈالر فی اونس ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2528 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے بڑھ کر 2211.93 روپے ہو گئی۔


متعلقہ خبریں