ڈالر نے پھر قدم جما لئے ، قیمت میں مزید 85 پیسے اضافہ ، 283.50 روپے کا ہو گیا


ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہونے کے باعث روپے کی قیمت مزید گر گئی۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 284 روپے کا ہو گیا۔

ڈالر بے قابو، انٹربینک میں 1 روپے 3 پیسے مہنگا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، کاروبار کے آغاز پر پا کستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح 52 ہزار 593 پر آ گیا۔


متعلقہ خبریں