جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا


جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پونے میں آئی سی سی ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پوری اننگز میں 15چھکے مارے جس کے بعد افریقی ٹیم نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن

جنوبی افریقا مینز ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔جنوبی افریقی ٹیم رواں ورلڈکپ کے 7میچز میں سب سے زیادہ 82چھکے لگاچکی ہے جوکہ ایک ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 2019کے پورے ورلڈکپ میں 76چھکے لگائے تھے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے ابھی رواں ورلڈکپ کے 2 گروپ میچز باقی ہیں۔


متعلقہ خبریں