رفع کراسنگ سے مزید 54 امدادی ٹرک غزہ میں داخل


غزہ: رفع کراسنگ سے مزید 54 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے۔ امدادی ٹرکوں میں پانی، خوراک، ادویات اور طبی سامان موجود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رفع کراسنگ پر موجود امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت مل گئی جس کے بعد امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اجازت ملنے کے بعد اب تک 253 ٹرک سرحد عبور کرچکے ہیں مگر فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے اسے اب تک 144 ٹرک موصول ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کو عبور کرنے کی اجازت ملنے کے باجود ابھی تک بہت سے ٹرک تفتیش کے مراحل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسلامی ممالک سے اسرائیل کو برآمدات روکنے کا مطالبہ

دوسری جانب اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں بنیادی سامان اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور فلسطینی شہریوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے۔

او آئی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت رکوائے۔


متعلقہ خبریں