پاکستان ہانگ کانگ مشن افسر کی مقامی شہری کے ساتھ ملکر مبینہ کرپشن کا انکشاف

corruption

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) ہانگ کانگ مشن میں تعنیات ایک سینئر پاکستانی افسر کی مقامی شہری کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو موصول سرکاری دستاویزات میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ ہانگ کانگ میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں مقامی ہانگ کانگ کرپشن کمیشن کو تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔

پاکستانی قونصل جنرل کا وزارت خارجہ کو تحقیقات کیلیے خط بھی ارسال کردیا گیا ہے، پاکستانی مشن کے مبینہ سینئر افسر نے مقامی مالک مکان سے غیرقانونی لاکھوں روپے وصول کیے۔

خط میں انکشاف ہوا کہ یہ تمام غیرقانونی تھا اور پاکستان کے اپنے فنڈز کی چوری کی جارہی تھی۔

موصول دستاویزات میں افسر کی جانب سے لی گئی رقم کا بینکنگ ریکارڈ بھی ساتھ ثبوت کے طور پر لگایا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا کے کئی سالوں سے لاکھوں روپے ماہانہ مقامی مالک مکان کی جانب سے سینئر افسر کے اکانٹس میں غیرقانونی پیسے آرہے تھے۔

ہانگ کانگ کرپشن کمیشن نے پاکستانی حکام کے بیانات بھی قلم بند کرلیے ،ہانگ کانگ مشن نے ہم نیوز کو تصدیق بھی کردی گئی تھی، مبینہ افسر کیخلاف وزارت خارجہ تحقیقات کرے۔

قونصل جنرل خط کا متن یہ مزید بتاتا ہے کہ یہ معاملہ اہم ہے ہانگ کانگ اور پاکستان میں اسکی تحقیقات ہونی چاہیے۔

وزارت خارجہ کے حکام نے معاملے کی کئی پہلوں سے تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ مبینہ سینئر افسر کی مشن میں غیرقانونی کام کرنے کی سختی سے تردید سامنے آئی۔

ہم نیوز کو بتایا گیا کہ انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، افسرکا موقف ہے کہ قونصلیٹ کے اعلی حکام نے ان پرالزام لگایا ہے اسکا انکو جواب ملے گا۔

دوسری جانب قونصل جنرل نے بتایا ہے کہ مبینہ افسر نے مالک مکان سے مل کر پاکستان کے پیسے سے غبن کیا۔

قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ کو معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔


متعلقہ خبریں