پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ماہانہ گیس بل 900 روپے سے زیادہ نہیں ہو گا ، پٹرولیم ڈویژن

کیپٹو پاور سیکٹر کو 3 مہینے کے لیے گیس کی فراہمی معطل | urduhumnews.wpengine.com

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے تاہم پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ماہانہ بل 900 روپے سے زیادہ نہیں ہو گا۔

یکم اکتوبر سے گھریلو اور دیگر صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تیاری

اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجٹ میں سبسڈی ختم کر دی گئی ہے، مہنگی گیس سستے داموں دینے سے ہر سال 400 ارب کا گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے مزید کہا ہے کہ شمال اور جنوب کی انڈسٹری کے لیے بھی فرق کو کم کر دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں