یکم اکتوبر سے گھریلو اور دیگر صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی تیاری

گیس اوگرا

یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کے لئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھاکر400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

موسم سرما میں گھریلو صارفین کو صبح 3، دوپہر2 اور شام کو 3 گھنٹے گیس ملے گی

ذرائع نے بتایاکہ صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لئے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔

گھریلو کے سوا دوسرے صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویزہے۔


متعلقہ خبریں