سری لنکن ائیر لائن نے پاکستان کیلئے پروازوں میں اضافہ کردیا


سری لنکا کی قومی فضائی کمپنی سری لنکن ائیرلائن نے سول ایوی ایشن کی منظوری کے بعد پاکستان کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن ائیرلائن لاہور کے لیے اب ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گا، سری لنکن ائیر 31 اکتوبر سے کولمبو اور لاہور کے درمیان چوتھی اضافی پرواز پہنچے گی۔

سری لنکن ائیر لائن کے اعلامیے کے مطابق اب کولمبو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلیں گی، سری لنکا ائیرلائن کراچی سے بھی ہفتہ وار 4 پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے۔

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK-233 کی منسوخی پر مسافر شدید برہم

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کی فریکوئنسی بڑھنے سے سری لنکن ایرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا اور مسافروں کو سفر میں سہولیات حاصل ہوں گی۔

ترجمان سری لنکن ایرلائن کے مطابق سری لنکا ائیرلائن پاکستان میں فلائٹس کے لیے ائیربس 320، ائیربس 321 اور ائیربس 330 طیارے استعمال کررہی ہے۔

یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن ائیرلائن کی پروازوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں