گورنرسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کردیا،شرح سود22فیصد پر برقرار رہے گی۔
یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان
سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح توقع کے مطابق رہی، رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی توقع ہے۔
آئندہ سال جنوری سے جون کے دوران مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری رہے گا، نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح بلند رہ سکتی ہے۔
چنگان ماسٹر موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 4 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان
اگست اور ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے ، عالمی مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال اور اسرائیل فلسطین جنگ معیشت کیلئے خطرہ ہے۔