اوپن مارکیٹ میں یورو، پائونڈ،سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے ہو گئے

Dallor ڈالر یورو برطانوی پاونڈ ریال درہم

پہلے کاروباری روز کے اختتام پرانٹر بینک میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرمہنگا ہو گیاجبکہ برطانوی پائونڈ، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا  گیا۔   

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں 38 پیسے کااضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کے اضافے سے 282 روپے 50 پیسے کی سطح پرپہنچ گیاہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ یورو کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ  ہوا جس کے بعد نئی قیمت 298 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ برطانوی پائونڈ 50 پیسے کے اضافے 343 روپے 50 کا ہو گیا ہے ۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کاامکان

اس کے علاوہ اماراتی درہم کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 79 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

جبکہ سعودی ریال 40 پیسے کے اضافے سے 75 روپے 90 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں