زمینی اور فضائی حملے ، غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ، دنیا سے بدستور رابطہ منقطع


غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور ٹینکوں کی گولہ باری سے مزید سینکڑوں فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ کا دنیا سے رابطہ بدستور منقطع ہے جبکہ ایلون مسک نے غزہ میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی ہے۔

صیہونی فوج نے غزہ کے 53 مقامات کو نشانہ بنایا ، تازہ حملوں میں 377 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ جس کے بعد شہداء کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ ہو گئی،جبکہ 22 ہزار سے زائد زخمی ہیں، اسرائیل نے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ سمیت کئی کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی افواج نے جنوب میں واقع الشاتی کیمپ میں رہائشی ٹاور پر بمباری کرکے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ، حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے 2 رہائشی عمارتوں پر بھی حملے کیے جن میں 16 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ کی سب سے خوفناک رات، اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں فلسطینی شہید

دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اسرائیلی فوج کی بکتربند گاڑی کو تباہ کر دیا گیا،حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملے کرتے ہوئے فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں۔ حماس رہنما ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی جنگ کو فیصلہ کن معرکہ سمجھیں اور ہمارے ساتھ اٹھیں۔ فتح ہماری ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں