کسی غیر ملکی کو پناہ دینے یا مکان کرائے پر دینے والے کیخلاف کارروائی ہوگی،عامر میر

amir mir عامر میر

 نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامرمیر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کے بعد کسی غیر ملکی کو پناہ دینے یا مکان کرائے پر دینے والے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعامر میر کا کہنا تھا کہ عامر میر نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے ڈیپورٹیشن پلان کی منظوری دے دی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو گرفتار ہونے کی صورت میں ڈی پورٹ کیا جائے گا، 36 مقامات پر ہولڈنگ ایریاز غیر قانونی مقیم افراد کو رکھا جا رہا ہے، تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 1 نومبر سے پہلے پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ کر رہے ہیں کہ ان کو کس بارڈر سے روانہ کرنا ہے، تمام غیر ملکیوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے۔

عامر میر نے کہا کہ پنجاب میں 33 ہزار ایسے غیر ملکیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کے پاس قانونی دستاویز نہیں، 31 اکتوبر کے بعد بھی رضاکارانہ واپس جانے والوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں