اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 2 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
آئی سی سی پی او اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی تقریب، جلسہ، تفریحی مقام یا مارگلہ پہاڑیوں پر ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون اڑانے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ہائی سیکیورٹی زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ظفروال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور جواب
ڈاکٹر اکبر ناصر نے کہا کہ شہریوں کو ہڑتال کے دوران تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے شہری اضافی وقت کے ساتھ سفر کے لیے نکلیں۔