اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا دعویٰ ، بمباری سے مزید سینکڑوں فلسطینی شہید


غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ 19 ویں روز بھی جاری رہا ، مزید سینکڑوں فلسطینی شہید ہو گئے ، جس کے بعد شہداء کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

فسلطینی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 344 بچوں سمیت 756 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 546 ہو گئی ہے، شہداء میں 2 ہزار 704 بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 439 ہے ۔

غزہ پر پھر بموں کی بارش ، مزید 704 فلسطینی شہید ، اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کریں ، حماس

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 900 بچوں سمیت 1600 افراد لاپتہ ہیں ، خدشہ ہے کہ لاپتہ افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رات بھر اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ میں شدید بمباری کی گئی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی حمایت میں قرارداد منظور

اس کے علاوہ اسرائیلی زمینی فوج نے غزہ میں رات کو بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے،اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق غزہ میں حملے کا مقصد حماس کی پوزیشنوں کو نشانہ بنانا تھا۔

دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ کے علاقے تل الھوا میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ بھی کیا گیا ہے۔ بمباری کے بعد آگ لگ گئی تھی تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 


متعلقہ خبریں