جنوبی افریقہ نے رواں ورلڈ کپ میں تیسرا بڑا ٹوٹل بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

south afriqa

جنوبی افریقہ نے رواں ورلڈ کپ 2023ء میں تیسرا بڑا ٹوٹل بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ منگل کو وانکھڈے سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز کا بڑا سکور کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے 7 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف 428 رنز بنا کر ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے بڑے ٹوٹل کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ 21 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقی ٹیم صرف ایک رنز کی کمی سے ایک ہی ورلڈ کپ میں دو مرتبہ 400 سے زائد رنز بنانے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کرنے سے محروم رہ گئی تھی۔

ورلڈ کپ 2023 پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟شائقین دعائیں مانگنے لگے

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، ڈی کوک پلیئر آف دی میچ قرار پائے، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 46.4 اوور میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں مسلسل ساتویں مرتبہ 300 سے زائد رنز بنانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ منگل کو وانکھڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 2019ء میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 2007 میں مسلسل سات مرتبہ 300 سے زائد رنز بنا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں