اسرائیل حماس تنازع، ایلون مسک نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا


معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ایکس اسپیس (سابقہ ٹوئٹر اسپیس) میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل فلسطین کشیدگی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس تنازع اور یوکرین اور روس میں جاری جنگ سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ تیسری عالمی جنگ ایک تہذیبی خطرہ ہے جس کے اثرات سے ہم شاید نکل نہ پائیں۔ تیسری عالمی جنگ سے بچنے کو ترجیح دینا ضروری ہے اور جنگ سے بچنے کی سوچ اہمیت رکھتی ہے۔

اسرائیل فلسطین کشیدگی، روس نے امریکی قرارداد مسترد کر دی

سی ای او ٹیسلا نے خبردار کیا کہ اگر اس صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر لڑائی چھڑتی ہے تو ایک “بڑی جنگ” سامنے آسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘روس، چین اور ایران کے اتحاد سے امریکا کو مشکل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ یوکرین میں امن تک پہنچنے کی ضرورت ہے، ہمیں روس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔’


متعلقہ خبریں