پاکستان میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو گیا ہے ۔
ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو نے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے کا ہو گیاہے جب کہ دس گرام سونے کا بھاﺅ 343 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونا 26 ڈالر کم ہو کر 1975 ڈالر کا ایک اونس ہو گیا ۔