سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad high court)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر درخواست کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل بینچ نے کی۔

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم آپ کو کوئی عبوری ریلیف نہیں دے سکتے۔ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی بعد میں ہوگا۔

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد

سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ کیس کی آئندہ تاریخ مقرر کر دی جائے۔ جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کسی بھی شخص کیلئے رولز تبدیل نہیں کر سکتے۔

عدالت نے موقف اپنایا کہ فائل چیف جسٹس کے پاس جائے گی ہو سکتا ہے کوئی نیا بینچ بن جائے۔


متعلقہ خبریں