میں ابھی تک بیماری سے مکمل ریکور نہیں ہوا، نواز شریف

nawaz sharif

نوازشریف کی وطن واپسی (ن) لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی


اسلام آباد ہائیکورٹ میں میاں نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

سابق وزیراعظم نے امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں، درخواست میں نواز شریف نے موقف اختیار کیا کہ میں ابھی تک بیماری سے مکمل ریکور نہیں ہوا،ملکی حالات کو دیکھ کر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

موقف اختیار کیا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت نے 6 جولائی 2018 کو غیرحاضری میں سزا سنائی،اہلیہ لندن میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھیں، درخواست گزار نے کہا کہ فیصلہ سنانے میں تاخیر کی استدعا کی جو منظور نہ ہوئی۔

قانونی ٹیم کانواز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ

درخواست میں نواز شریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سزا کا فیصلہ غیرحاضری میں سنایا گیا تو واپس آ کر جیل کا سامنا کیا اور اپیلیں دائر کیں،ان کا کہنا تھا کہ ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال نہیں کیا۔

نواز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ طبی بنیاد پرعدالت پیش نہیں ہوسکا تھا، میڈیکل رپورٹس مستقل بنیادوں پر لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہوتی رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں