مبینہ منی لانڈرنگ کا معاملہ ،ایف آئی اےنے محمد صابر مٹھو کو طلب کرلیا

fia

ایف آئی اے لاہور نے مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں لاہور کے شہری محمد صابر مٹھو کو طلب کرلیا ہے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول  دستاویز کے مطابق محمد صابر مٹھو کے اکاؤنٹس میں سوا پانچ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن پائی گئیں۔

ایف آئی اے لاہور اینٹی منی لانڈرنگ ونگ نے ایف ایم یو کی رپورٹ پر انکوائری شروع کی۔

نواز شریف کے خصوصی طیارے کوپاکستان آنے کیلئے این او سی مل گیا، شیڈول بھی جاری

محمد صابر مٹھو کے انیس ملکی اور غیر ملکی اکاؤنٹس میں پانچ ارب تیس کروڑ کی روقم ترسیل ہوئی۔

محمد صابر مٹھو کو پیر کے روز تمام ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اہلخانہ کے مطابق محمد صابر مٹھو کے تمام اثاثے اور بینک کی تفصیلات ایف بی آر کے ساتھ ڈکلیئرڈ ہیں ۔


متعلقہ خبریں