محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ایلون مسک نے 55ملین فالوورز پر مشتمل نیویارک ٹائمز کا گولڈ ٹک ہٹا دیا
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتے سے شہر قائد کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جس کے باعث ہفتہ اور اتوارکو درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
شہر میں دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں اور شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔