پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور ریجن کے جنرل سیکریٹری کامران خان بنگش کو گرفتار کرلیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کامران بنگش کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
پشاور میں مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ، گاڑی سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد
پولیس کے مطابق کامران بنگش پر 9 مئی کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ کامران بنگش کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق سیکرٹری جنرل پشاور ریجن کامران بنگش کو چمکنی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔