عام شہریوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت جرم اور وحشیانہ اقدام ہے، سعودی ولی عہد

Muhammad bin salman

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ کے عام شہریوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت جرم اور وحشیانہ اقدام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ریاض میں ملاقات کی۔

اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت جرم اور وحشیانہ اقدام ہے۔ امن و استحکام کی بحالی کی جانب واپسی کے لیے ماحول تیار کیا جانا چاہیے۔

اس سے قبل نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر، میئر ریاض شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر نیل کرمپٹن سمیت دیگر نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر برطانوی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں