نواز شریف نے کبھی منع نہیں کیا کہ وہ جیل نہیں جائیں گے، نہال ہاشمی


پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئررہنما نہال ہاشمی نے کہا  ہے کہ نواز شریف پہلے بھی پاکستان آئے اور اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل گئے۔ 

ہم نیوزکےپروگرام ” پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حفاظتی ضمانت کیلئے کوئی نواز شریف کیلئے نیا قانون نہیں بنایا گیا، حفاظتی ضمانت کسی کو بھی مل سکتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی حفاظتی ضمانت ملتی رہی ہے۔

نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانتیں منظور، توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل

انہوں نے کہا ہے کہ  نواز شریف پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں اور پاکستان آ رہے ہیں، انہوں نے کبھی منع نہیں کیا کہ وہ جیل نہیں جائیں گے۔

اگر عدالت نے سہی سمجھا تو انہیں جیل بھیج دے گی ، نواز شریف پہلے بھی پاکستان آئے اور اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل گئے، نواز شریف کے کیس میں کوئی شواہد نہیں ہیں۔

نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

سینئررہنمان لیگ کاکہناتھانواز شریف نے کبھی کسی سے انتقام نہیں لیا، نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کوئی کیس نہیں بنا یا،  ہم انتقام نہیں لینا چاہتے، سیاسی لوگ ہیں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو کوئی غیر معمولی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔

نواز شریف لاہور لینڈ کریں گے اور سیدھا جلسہ گاہ جائیں گے، جاوید لطیف

نہال  ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے کوئی سہولتکار نہیں کر رہا،جیسے 2018میں کی گئی،  اگر آپ جلاو گھیراو کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا


متعلقہ خبریں