بلوچستان کے دس شہروں میں 5 ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف

پاکستانی پاسپورٹ

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)بلوچستان کے دس شہروں میں 5 ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق  98 فیصد پاسپورٹ افغانیوں کو جاری ہوئے، چھ جعلی پاسپورٹ ایرانی شہریوں کو بھی جاری ہوئے۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن چار سال میں مبینہ جاری غیرملکی شہریوں کو جعلی پاسپورٹ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق  تین منظم گروہ کے 45 ایجنٹس نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کی مدد سے 12 ہزار غیرملکیوں کو جعلی پاسپورٹ جاری کروائے۔

جعلی پاسپورٹ پاکستان کے 30 شہروں سے جاری ہوے، 11 جعلی پاسپورٹ سعودی عرب سے پروسس ہوئے، کیچھ میں 938 جعلی پاسپورٹ بنائے گئے۔

ذرائع کے مطابق  852 جعلی پاسپورٹ نوشکی میں پروسس ہوئے، 153 جعلی پاسپورٹ قلعہ عبداللہ میں بنائے گئے، پشاور میں 755 افغان شہریوں کے جعلی پاسپورٹ بنانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

630 افغان شہریوں نے بٹاخیل میں جعلی پاسپورٹ حاصل کیے، 329 غیرملکی شہریوں کو کراچی میں جعلی پاسپورٹ دیے گئے۔

ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو جعلی پاسپورٹ جاری ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفے جمال قاضی نے کہا ہے کہ خصوصی ٹیم جعلی پاسپورٹ کی تحقیقات کررہی ہے۔

ناردرا حکام کے مطابق نادرا جعلی پاسپورٹ پربنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ کمیٹی کی سفارشات پرعمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں