سونا 200 روپے سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 6300 ہو گئی

فوٹو: فائل


عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ بڑھنے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم ہو گئیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ کی نئی قیمت 2 لاکھ 6300 روپے ہو گئی ، جبکہ 10 گرام سونا 171 روپے سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ 76 ہزار869 روپے کا ہو گیا۔

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 6400 روپے کے بڑے اضافے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر بڑھنے کے بعد 1959 ڈالر ہو گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں