ورلڈکپ، سری لنکا کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری، اوپننگ بلے بازوں کی نصف سنچریاں

ورلڈکپ، سری لنکا کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری، اوپننگ بلے بازوں کی نصف سنچریاں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں آج سری لنکا کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کا 14واں میچ آج سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں بھارتی شہر لکھنو کے ایکانا اسٹیڈیم میں جیت کیلئے میدان میں اتری ہیں۔

سری لنکا کی طرف سے اوپننگ بلے بازوں نے شاندار پارٹنرشپ بنائی۔ پاتھم نسانکا 61 جبکہ کسال پریرا 78 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سری لنکا کی 4 وکٹوں کے نقصان پر بیٹنگ جاری ہے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور ایڈم زیمپا کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کا ورلڈکپ کا سفر اب تک مایوس کُن رہا ہے، دونوں ٹیمیں اب تک کوئی بھی فتح حاصل نہیں کرسکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں دونوں ہی ٹیمیں پہلی کامیابی کی منتظر ہیں۔

گلین میکسویل ڈریسنگ روم میں ورلڈکپ میچ کے دوران سگریٹ پیتے پکڑے گئے

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو آسٹریلیا اس وقت آخرے جبکہ سری لنکا بغیر کوئی میچ جیتے آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے۔ اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا اسکور ہوگا۔

دوسری طرف آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پچھلے ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی ہے۔


متعلقہ خبریں