گلین میکسویل ڈریسنگ روم میں ورلڈکپ میچ کے دوران سگریٹ پیتے پکڑے گئے

گلین میکسویل ڈریسنگ روم میں ورلڈکپ میچ کے دوران سگریٹ پیتے پکڑے گئے

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر الیکٹرونک سگریٹ پیتے رہے۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی فتح نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ پانچ مرتبہ ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرنے والی آسٹریلیا میگا ایونٹ میں لگاتار دو میچز ہار چکی ہے۔

ورلڈکپ، چیئرمین ذکا اشرف پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے بھارت پہنچ گئے

صرف یہی نہیں سوشل میڈیا پر گزشتہ روز آسٹریلین ڈریسنگ روم سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس نے شائقین کی حیرانی میں مزید اضافہ کردیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں گلین میکسویل کو آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں الیکٹرانک سگریٹ پیتے دیکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

گلین میکسویل جیسے ہی الیکٹرانک سگریٹ کا کش لگاتے ہیں، اتفاق سے کیمرے کی آنکھ اس منظر کو ریکارڈ کرلیتی ہے۔ میکسویل کو جیسے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اسکرین پر دکھائی دے رہے ہیں، وہ فوراً سگریٹ چھپا لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں میکسویل نے باؤلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم وہ بیٹنگ میں زیادہ رنز نہیں بنا سکے۔ آؤٹ ہونے کے بعد انہیں ڈریسنگ روم میں سگریٹ پیتے دیکھا گیا۔


متعلقہ خبریں