کینیڈا کو غزہ کی پٹی میں سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے، جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کو غزہ کی پٹی میں سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے، جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا کو غزہ کی پٹی میں سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے فلسطین اسرائیل کشیدگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بغیر کسی روک ٹوک کے انسانی رسائی ضروری ہے۔

جس طرح داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا ہوگا، ہم پوری طرح تیار ہیں، حزب اللہ

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا بین الاقوامی قانون بشمول انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہم خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین شہریوں کے اسرائیل، مغربی کنارے، اور غزہ کی پٹی سے جلد اور محفوظ طریقے سے واپس آنے کے حوالے سے مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 


متعلقہ خبریں