ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کیلئے 11ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگ گئی


14اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے موقع پراسٹیڈیم سمیت شہربھرمیں 11ہزارسے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے موقع پراسٹیڈیم سمیت شہربھرمیں 11ہزارسے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد کے اسپتالوں میں اچانک رش بڑھ گیا

ایڈیشنل پولیس کمشنراحمد آباد چراغ کوراڈیا نے بتایاکہ دیگر میچوں کے مقابلے میں اس میچ کے لیے بہت سخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔اسٹیڈیم اورشہر میں گجرات پولیس،نیشنل سکیورٹی گارڈ کمانڈو، اینٹی رائٹس فورسزاورہوم گارڈز سمیت 11ہزاراہلکارحفاظتی ڈیوٹی دیں گے۔

سکیورٹی اہلکاروں کی اتنی بڑی تعداد کے علاوہ پولیس کی جانب سے اینٹی ڈرون سسٹم کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سارے انتظامات ممبئی پولیس کو گزشتہ دنوں موصول ہونے والی ای میل کے تناظرمیں کیے جارہے ہیں جس میں وزیراعظم مودی کو نقصان پہنچانے اوراسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

احمد آباد میں میچ کے لیے ہم تیار ہیں، محمد رضوان

اس کے علاوہ اسٹیڈیم کے داخلی دروازں پرسیکیورٹی کا جدید انتظام کیاجارہا ہے۔ سیکیورٹی اہلکار شہرمیں گاڑیوں، ہوٹل اورگیسٹ ہاؤسزمیں چیکنگ بھی کریں گے۔

دو روزقبل گجرات کے وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ اور ریاستی پولیس سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔پولیس کمشنرحیدرآباد لی ایس ملک کے مطابق اسٹیڈیم میں بھگڈرکی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔سیکیورٹی اہلکارمدادی کارروائیوں کی مشقوں میں بھی مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں