پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد کے اسپتالوں میں اچانک رش بڑھ گیا


ورلڈکپ 2023، پاکستان بھارت کے مابین ہائی وولٹیج میچ جوں جوں قریب آتا جارہا ہے ویسے ویسے شائقین کرکٹ کےدل کی دھڑکنیں تیز ہوتی جارہی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق ورلڈکپ 2023 کا 14 اکتوبر کو شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی شہراحمد آباد کےاسپتالوں میں اچانک مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

پاک بھارت ورلڈکپ میچ سے قبل افتتاحی تقریب، ارجیت سنگھ آواز کا جادو جگائیں گے

رپورٹس کے مطابق  جہاں شائقین کرکٹ کا جوش وخروش عروج پرہے وہیں احمد آباد میں ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کرنا شروع ہوگئےہیں، میچ سے پہلے ہوٹل کے کرایوں میں 20 گنا تک اضافہ ہوچکا ہے۔

ایسے میں احمد آباد کے ہوٹلز میں تو کمرے نہیں مل رہےالبتہ شائقین کرکٹ نےاسپتالوں کے پرائیویٹ رومزبک کرانا شروع کر دیے ہیں جوکہ ہوٹل کے مقابلے سستے بھی ہیں اور آسانی سے مل رہے ہیں۔

بھارت کیخلاف بے خوف ہو کر کھیلیں، ذکا اشرف

احمد آباد میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر تشار پٹیل کا کہنا تھا کہ مبینہ مریض ہوٹل کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے اسپتال میں رک کرپاک بھارت میچ دیکھنا چاہتے ہیں اس سے قبل بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاک بھارت میچ کےدن شہرمیں ڈرونز کےاڑانے پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ میچ والے دن 11 ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیںگے۔

 


متعلقہ خبریں