ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خالد مقبول کو ایم کیو ایم کا کنوینر برقرار رکھا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی سربراہی سے متعلق ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست خارج کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے 17 اپریل کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کے 26 مارچ کو دیے گئے حکم نامے کو چیلنج کررکھا تھا۔ الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم کا کنوینر قرار دیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی کی جانب سے ایم کیو ایم رہنما اور سینیٹر فروغ نسیم جب کہ ڈاکٹر فاروق ستارکی طرف سے بابر ستار نے مقدمہ کی پیروی کی۔


متعلقہ خبریں