ٹک ٹاک نے آمدنی کا حصول اور بھی آسان کر دیا

tik tok

بیجنگ: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے صارفین کو پیسے کمانے کا موقع فراہم کرنے لیے نئی تبدیلیاں کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے 5 ماہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ ویڈیوز پوسٹ کیے بغیر صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدنی کا حصول ممکن بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک میں وائرل فلٹرز اور ایفیکٹس تیار کرنے والے افراد کے لیے آمدنی کا حصول آسان بنایا جا رہا ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ کی جانب سے ایفیکٹ کریٹیر ریوارڈز فنڈ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فنڈ کے ذریعے صارفین اپنے تیار کردہ وائرل فلٹرز اور اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ایفیکٹس کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی چند نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری

کمپنی نے فنڈ کے لیے 60 لاکھ ڈالرز مختص کر دیئے ہیں۔ آغاز میں امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور برطانیہ کے صارفین کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی گئی تھی لیکن اب اس پروگرام میں شمولیت کی شرائط کو نرم کیا گیا ہے اور مزید ممالک کے صارفین کو بھی اس کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

پروگرام میں شمولیت کے لیے صارفین کو کم از کم 5 فلٹرز پوسٹ کرنا ہوں گے جن میں سے 3 کا ایک ہزار ویڈیوز میں استعمال ہونا ضروری ہو گا جس کے بعد وہ آمدنی کے حقدار قرار پائیں گے یعنی فلٹرز کے بہت زیادہ مقبول ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں