اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال مہنگا جب کہ متحدہ عرب امارات کے درہم کی قدرمیں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں درہم کی قیمت میں 4 پیسے کمی ہوئی ہے جوکہ 75.29 روپے سے کم ہو کر 75.25 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں درہم کی قیمت 75.29 روپے ہی ہے جو مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کو ظاہر کرتی ہے ۔
اوپن بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 21 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ریال 74.52 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ریال کی قیمت 74.31 روپے تھی ۔