خیبرپختونخوا بھر میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری، 1518 افراد گرفتار


پیسکو کی جانب سے خیبرپختونخوا بھر میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 9ہزار 700سے زائد کُنڈے ہٹا لیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز مزید 183بجلی چور پکڑے گئے، اب تک 43 انڈسٹریل، 15 زرعی اور441 کمرشل غیر قانونی کنکشنز اُتار دیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ بجلی چوری کرنے والے سات اضلاع کی تفصیلات سامنے آگئیں

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف 3547 سے زائدمقدمات درج ہوئے ہیں اور 1518 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔

پیسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی مد میں 34کروڑ35لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں