روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے

rohat sharma

روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بیٹر اور کپتان روہت شرما نےویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرس گیل کا 553 چھکوں کاریکارڈ توڑدیا ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

بھارتی بلے باز نے 473 اننگز میں 554 چھکے لگائے،کرس گیل نے 551 اننگز میں 553 چھکے لگائے۔

دوسری جانب انگلیںڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے دوران برق رفتاری میں قومی کرکٹر حارث روف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈکپ میں انگلش پیسر مارک ووڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف 154 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا۔

ورلڈکپ ،افغان کرکٹرز کی بھارت کیخلاف میچ میں بازو پر کالی پٹی باندھ کر شرکت

مارک ووڈ کی طرف سے یہ گیند اس میگا ایونٹ کی تیز ترین گیند قرار دی گئی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستانی فاسٹ بائولر حارث روف کے پاس تھا جنہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔

ون ڈے ورلڈکپ کے دیگر فاسٹ باولرز میں گیرالڈ کوئٹزی 149 کلومیٹر فی گھنٹہ کے ساتھ، مچل اسٹارک 147 اور لوکی فرگوسن 147 کی رفتار سے گیند پھینک چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں