لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیے

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیے۔

بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی جن میں سے 97 ہزار 100 طلبا نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

حکام نے بتایا ہے کہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد سے زائد رہا جبکہ 71 ہزار بچے فیل ہوگئے۔ بورڈ حکام کے مطابق نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں