سعودی عرب دیرپا امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی عرب دیرپا امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے رابطہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کررہے ہیں۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جائز امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ ہے، ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، سینکڑوں فلسطینی شہید

خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بحی فون پر بات کرکے اسرائیل فلسطین کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب غیر مسلح فلسطینیوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانے کو مسترد کرتا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے صورتحال کو پرسکون کرنے اور مزید تشدد سے بچنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


متعلقہ خبریں