آئی سی سی نے میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکا کو جرمانہ کر دیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکا کو جرمانہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں سری لنکا کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن ٹیم نے مقررہ وقت میں 2اوورز کم کرائے جس کی وجہ سے آرٹیکل 222 کے تحت یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔

ورلڈکپ 2023، محمد وسیم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی تھی ۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے

مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428رنز بنائے جس کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 326رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں