ایشین گیمز کرکٹ، بنگلا دیش نے پاکستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا


ایشین گیمز کرکٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو ہرا دیا، میچ بارش کی وجہ سے 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ پانچ اوورز تک محدود ہو گیا،بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، پاکستان نے 48 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

ایشین گیمز کرکٹ، افغانستان سے شکست، پاکستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا

ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نظرثانی شدہ ہدف کے تحت بنگلا دیش کو جیتنے کے لیے 65 رنز بنانے تھے جو اس نے آخری اوور کی آخری گیند پرپورے کر لئے اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اس طرح بنگلا دیش نے یہ میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، بنگلا دیش کے یاسر علی نے 16 گیندوں پر 38 رنز بنائے جبکہ عفیف حسین نے 11 گیندوں پر بیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے مرزا بیگ نے 32 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، خوشدل شاہ نے 14 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ارشد اقبال نے بنگلا دیش کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں