پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، فاسٹ باؤلر حارث رؤف آج اپنا ورلڈکپ ڈیبیو کریں گے

پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، فاسٹ باؤلر حارث رؤف آج اپنا ورلڈکپ ڈیبیو کریں گے

‘اسپیڈ گَن’ کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف آج بھارتی شہر حیدرآباد میں اپنا ورلڈکپ ڈیبیو کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کا آج دوسرا میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیدیم میں دونوں ٹیمیں دن 1:30 بجے میدان میں اتریں گی۔

ڈینگی کا ورلڈکپ پر وار، بھارت کے شبمن گِل کا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی ٹیم کی طرف سے جہاں حارث رؤف ورلڈکپ میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں وہیں کئی نئی چہرے اس ون ڈے ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہیں۔ موجودہ ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، شاداب خان، حسن علی اور شاہین شاہ 2019 ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں محمد نواز اور سلمان علی آغا کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کیلئے بھارتی پچز انجان ہونگی۔ پاکستانی اسکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑیوں کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ پڑوسی ملک میں کھیلیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں سے دو طرفہ سیریز ممکن نہیں ہوسکی۔

پاکستانی ٹیم آخری مرتبہ 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت گئی تھی جس کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد، محمد عامر، احمد شہزاد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور شعیب ملک شامل تھے۔

ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کو ہرا دے گا، مائیکل ایتھرٹن کی پیش گوئی

2016 کے بھارت جانے والے قومی اسکواڈ میں ایک نام محمد نواز کا بھی تھا جنہوں نے ہمسایہ ملک کا دورہ کیا تھا تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔ اسی طرح سلمان علی آغا نے بھی لاہور لائنز اسکواڈ کے رکن کی حیثیت سے بھارت میں چیمپیئنز لیگ کا میچ کھیلا تھا۔


متعلقہ خبریں