ورلڈکپ وارم اَپ میچ، آسٹریلیا کا شاداب الیون کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ وارم اَپ میچ، آسٹریلیا کا شاداب الیون کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بھارت کے شہر حیدرآباد میں آج کھیلے جانے والے وارم اَپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل وارم اَپ میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 3 وارم اَپ میچز کھیلے جارہے ہیں، پاکستان اپنا دوسرا اور آخری وارم اَپ میچ آسٹریلیا کے خلاف راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیل رہا ہے۔

ورلڈکپ میں پرفارمنس دیکھ کر بڑے اور مشکل فیصلے کریں گے،ذکا اشرف

آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان کے بجائے محمد حارث وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

بابر اعظم کپتان نہ ہونے کے باوجود پلیئنگ الیون کا حصہ ہونے کی حیثیت سے بیٹنگ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز حیدر آباد میں ڈھائی گھنٹے پریکٹس سیشن کیا جس میں فزیکل ٹریننگ، فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشن شامل تھا۔ اسکواڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں نے باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ کے خلاف 29 ستمبر کو کھیلے گئے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں