ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

بارش (rain)

ملک میں کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموارکے روز بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اس دوران  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

موسمیاتی تبدیلی، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

رپورٹ کے مطابق منگل  کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم چترال، دیر اور سوات میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تمام انسان صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، سائنس دانوں کی خطرناک پیش گوئی

آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ، پسنی 41، کراچی، مٹھی ، شہید بینظر آباد اور تربت میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں