نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کریں گے، ہمیں معلوم ہے یہ سب کون کر رہا ہے، کہاں سے ہو رہا ہے، سب کی نانی ایک اور سب کے پیچھے ”را“ ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرازبگٹی نے کہا کہ ایک دفعہ پھردہشتگردوں نے شہریوں کوٹارگٹ کیا اور عید میلادالنبیﷺ کا جشن منانے والوں کو ہدف بنایا، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔
دہشت گرد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے بلوں سے ڈھونڈیں گے، یہ فسادی ہیں، اسلام کے نام پر لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، ہم ان کے آگے سرنڈر نہیں کریں گے، تمام ادارے مل کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ حافظ حمد اللہ پرحملے کا ماسٹر مائنڈ مارا جا چکا ہے۔