پنجاب میں 24 سیشن ججوں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے  24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنا دیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد سیشن ججز کو او ایس ڈی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرر کے منتظر 24 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں 29 ستمبر سے بطور او ایس ڈی تعینات ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابرہیم اصغر کو بطور او ایس ڈی لیہ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد کو، محمد ذوالفقار لون ننکانہ صاحب، تنویر احمد شیخ ، عبدالرحیم ڈی جی خان، شاہد اسلام بھکر،بخت فخر بہزاد لاہور، وسیم الرحمن خان کو راجن پور میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

2 سال کی چھٹی، ریلوے آفیسر او ایس ڈی بنا دیے گئے

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نذیر چوہدری کو چنیوٹ، اصغر خان منڈی بہا الدین، محمد شبیر پاکپتن، غفار مہتاب ٹوبہ ٹیک سنگھ، شاہدہ سعید شیخوپورہ، محمد عباس مظفر گڑھ، ضیا اللہ خان، قمر سلطان جہلم، رانا زاہد اقبال گوجرنوالہ، محمد اسلم ، اعجاز بٹر لاہور،حامد حسین، علی نواز ،عبد الرزاق اور عامر سلیم رانا کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں