سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار


واشنگٹن: امریکی جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی میں ملوث قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی جج نے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بزنس پارٹنرز کے خلاف کیس پیر سے عدالت میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پہلی مرتبہ فلسطین میں سفیر مقرر کر دیا

امریکی جج نے ریمارکس دیئے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اثاثوں کو 2 اعشاریہ 2 ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا تاکہ بہتر بزنس ڈیل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ماراے لاگو، ٹرمپ ٹاور کی بالائی منزل اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹ اسٹیٹ کی قیمت بڑھا کر بتائی گئی۔


متعلقہ خبریں