ناسا کا ایسٹرائیڈ مشن 7 سال بعد کامیابی سے مکمل


ناسا کا ایسٹرائیڈ مشن 7 سال بعد کامیابی سے مکمل ہو گیا، خلائی کیپسول 3 ارب 86 کروڑ میل کا طویل سفر کر کے زمین پر لوٹ آیا۔

ناسا کے مطابق خلائی کیپسول سورج کے گرد چکر لگاتے سیارچے کا نمونہ لیکر زمین پر واپس آگیا ہے، خلائی کیپسول بینوُ سیارچے سے سیمپل لے کر زمین پر پہنچا ہے۔

22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچے کے دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی

ناسا کے مطابق خلائی کیپسول نے 3 ارب 86 کروڑ میل کا طویل سفر طے کیا۔

دوسری جانب انڈین اسپیس ریسرچ ایجنسی نے کہا ہے کہ چاند کے جنوبی قطب پر اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد سلیپ موڈ میں ڈالے جانے والی چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی پر سوار لینڈر وکرم اور روور پرگیان کے ساتھ رابطے کی کوششیں ناکام رہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں