مختلف شہروں میں بارش کا امکان ، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

بارش (rain)

مسلسل 4 دن موسلا دھار بارش محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا


مختلف شہروں میں آئندہ مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں، ایک اور اسپیل کی بھی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 42 اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں