دبئی میں پہلی زیرآب مسجد تعمیر کرنے کا منصوبہ


دبئی: متحدہ عرب امارات میں دنیا کی پہلی ایسی مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں زیر آب نماز پڑھی جا سکے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں ساڑھے 5 کروڑ درہم (4 ارب 33 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی لاگت سے پانی میں تیرتی مسجد تعمیر کی جائے گی۔

دبئی کے محکمہ اسلامی امور و فلاحی سرگرمیوں کی جانب سے اس مسجد کو دبئی واٹر کینال میں تعمیر کیا جائے گا۔ جو 3 منزلہ ہو گی اور جس میں نماز پڑھنے کی جگہ زیرآب ہو گی۔

سرکاری حکام کے مطابق اس منصوبے سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اس زیرآب مسجد میں ایک وقت میں 50 سے 75 افراد نماز پڑھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی نے تصدیق کر دی

منصوبے کے چند خاکے بھی جاری کیے گئے جن سے عمارت کے ڈیزائن کا اندازہ ہوتا ہے۔

ہر مذہب کے افراد کو اس مسجد میں آنے کی اجازت ہو گی تاہم مناسب لباس پہننا لازمی ہو گا جبکہ یہ مسجد اگلے سال تک سیاحوں کے لیے کھول دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں